میئر کراچی کے ایک لاکھ روپے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر کا ردعمل
کراچی: میئر کراچی کے ایک لاکھ روپے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر کا ردعمل
سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے بیان بازی سے گریز کریں، اپنے 4 سالہ دور اقتدار میں کراچی کے مسائل حل نہ کرنے پر مرتضی وہاب کو مستعفی ہونا چاہیئے۔ایک لاکھ کا اعلان جون کے کونسل اجلاس میں بھی کیا گیا تھا، 6 ماہ بعد بھی کوئی رقم یونین کمیٹیز کو منتقل نہ ہوسکی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 50 ہزار آبادی کی یوسیز میں 50 ڈھکن لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے،مرتضی وہاب کو اپنی قانون کی تعلیم کا استعمال کرنا چاہیے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سیوریج کے مسائل یوسیز کا دائرہ اختیار ہی نہیں۔یونین کمیٹی کو ایک لاکھ خیرات کہ بجائے واٹربورڈ اور سالڈ ویسٹ منتخب نمائندوں کے ماتحت کریں۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بطور چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضی وہاب نے 20 ارب روپے پانی و سیوریج کے بلوں میں وصول کیے ہیں،میونسپل ٹیکس نے نام پر میئر نے 4 ارب روپے بجلی کے بلوں میں وصول کیئے ہیں،بجائے ان 24 ارب کا حساب پیش کرنے کہ 1 لاکھ روپے کا لالی پاپ دینے سے کام نہیں چلے گا۔پیپلزپارٹی یوسیز اور ٹاون کو مفلوج رکھ کر تمام وسائل پر قابض رہنا چاہتی ہے۔1 لاکھ کا اعلان مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کہ بجائے اپنے کاندھوں سے ذمہ داری ہٹانے کے لئے ہے۔
