سندھی ثقافت محبت، امن اور رواداری کی خوبصورت علامت ہے:صادق سنجرانی
سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے سندھ کی ثقافت کے دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت محبت، امن اور رواداری کی خوبصورت علامت ہے،اجراک وادیٔ سندھ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کی پہچان ہے۔آج اسی روایت کو آگے بڑھانے کا دن ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ سندھ کی شناخت کسی ایک دن کی نہیں یہ ہر دل میں دھڑکتی ایک تاریخ ہے،سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے۔ یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے آج تک پہنچی ہے جسکو مزید روشن کریں۔
