سندھی کلچر ڈے صدیوں پرانی تہذیب، محبت اور امن کا دن ہے: ڈپٹی میئر کراچی

سندھی کلچر ڈے صدیوں پرانی تہذیب، محبت اور امن کا دن ہے: ڈپٹی میئر کراچی

ڈپٹئ میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی سندھ دھرتی سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو سندھی ثقافتی دن کی دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ سندھی کلچر ڈے صدیوں پرانی تہذیب، محبت اور امن کا دن ہے۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سندھ کی قدیم ثقافت اپنی روایات، صوفیانہ ورثے اور مہمان نوازی کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد ہے ۔سندھ کے لوگ اپنی ثقافت اور اپنی دھرتی سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔سندھی اجرک اور ٹوپی اس دھرتی کی پہچان اور فخر ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں بھائی چارے، امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو سندھی کلچر ڈے کی تہنیت پیش کرتا ہوں۔ہم اس تاریخی دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔سندھ کی قدیم ثقافت رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں