نیپا چورنگی سانحے پر بلدیہ عظمی کراچی کی واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
کراچی: نیپا چورنگی پر 3 سالہ معصوم ابرہیم کے ڈوبنے کے معاملے پر بلدیہ عظمی کراچی کی واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر و چیئرمین سیف الدین ایڈووکیٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ایس ای واٹربورڈ عبدالحق شیخ اجلاس کو کارروائی سے آگاہ کررہے ہیں
کمیٹی نے واٹر بورڈ سے سانحہ نیپا سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔مستقبل میں واقعات کی روک تھام کے لئے اٹھائے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا
ٹرانس کراچی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا
اجلاس کے بعد کمیٹی گلشن ٹاون انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔ٹاون چیئرمین گلشن بھی متعلقہ افسران کے ہمراہ شریک ہوں گے۔
