فلسطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں:سردار رحیم

فلسطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں:سردار رحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ تشویش ہے۔فلسطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینیوں سے عالمی یومِ یکجہتی پر سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی قابلِ تشویش ہے۔سطینیوں پر مظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔اقوامِ متحدہ عملی اقدامات کرے، محض بیانات کافی نہیں۔

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔فلسطینیوں کی جدوجہد دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے حوصلہ ہے۔غزہ میں بربریت بند کرائی جائے، انسانی امداد فوری یقینی بنائی جائے۔ بےگناہ بچوں اور خواتین کا قتلِ عام دنیا کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت ہر دور میں جاری رہے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں