Essa Lab 15th نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کے لیے سندھ ٹیم کا باقاعدہ اعلان

Essa Lab 15th نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کے لیے سندھ ٹیم کا باقاعدہ اعلان

کراچی: صدر سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے کراچی میں منعقد ہونے والی Essa Lab 15th نیشنل ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کے لیے سندھ ٹیم کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ یہ ایونٹ 2 دسمبر سے 4 دسمبر تک KMC اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ، کشمیر روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔

اعلان کے مطابق مرسلین پرویز ٹیم کی کپتان ہوں گی جبکہ کائنات خان نائب کپتان ہوں گی۔ فراز اعجاز ہیڈ کوچ اور ناہید لیاقت ٹیم کی منیجر مقرر کی گئی ہیں۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل دیشا رمیش، سیدہ رُتابہ نادر،امیمہ مشتاق،  ہِبا صدیقی، ماہ نور فاروق، ایلیا بتول، نور اتکا، تُلسی مہگوار، لائبا شورو،آئنہ، سوزین بھٹی، ملیحہ فردوس، فراحشہ احلام، اِفرا، دوحہ شامل ہیں۔

اس موقع پر صدر سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے کہا “یہ چیمپئن شپ سندھ کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر منوائیں۔ ہمیں اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور اُمید ہے کہ سندھ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

ایسوسی ایشن خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ“Essa Lab کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ کھیلوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہمیں اُمید ہے کہ کراچی اس چیمپئن شپ کی بہترین میزبانی کرے گا۔’ایونٹ میں ملک بھر سے شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ سندھ ٹیم اپنی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں