گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں متعلق بریفنگ

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں متعلق بریفنگ

کراچی:  ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کو سپرٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی اور (اے اے ای)وسیم آرائیں نے گڈاپ ٹاؤن کی واٹر سپلائی اسکیموں، سولر سسٹم اور مشینری کی موجودہ صورتحال اور جاری بہتری کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔واٹر سپلائی اسکیموں پر سولر سسٹم کی تنصیب،اسٹریٹ لائٹس، اور مشینری کی بہتری سے نہ صرف روزمرہ بلدیاتی خدمات میں شفافیت اور تیزی آئے گی بلکہ عوام کو بھی براہِ راست ریلیف ملے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و تکنیکی کاموں میں معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ تمام شعبے باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ مؤثر اور شفاف طریقے سے کام کریں۔ وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔ تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی بلدیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی دے۔سپرٹنڈنٹ انجینئر نور علی جمالی نے کہاکہ واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت، موٹر پمپوں کی اپ گریڈیشن، اور سولر سسٹم کے ذریعے انرجی سیونگ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشینری کی مرمت، نئے پرزوں کی تنصیب اور تکنیکی ٹیموں کی شِفٹوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خرابیاں فوری طور پر دور کی جا سکیں۔ سپرٹینڈنٹ ا نجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور(اے اے ای) وسیم آرائیں نے یقین دہانی کرائی کہ(ایم اینڈ ای) کا عملہ تمام کام تسلی بخش معیار کے مطابق اور مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کر نے پر گامزن ہے۔ اور مستقبل میں سسٹمز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مزید تکنیکی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ھمایون عمران خان،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس(ایم سی) علی مہر،بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں