منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کا زیر تعمیر دو کلومیٹر طویل شاہراہ کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی دورہ

منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کا زیر تعمیر دو کلومیٹر طویل شاہراہ کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی دورہ

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے اے ڈی سی ون ویسٹ جہانگیر شاہ کے ہمراہ جام چاکرو سے فیض چوک تک زیر تعمیر دو کلومیٹر طویل شاہراہ کے بڑے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انتہائی جدید اور معیاری طرز بنیاد  کے ساتھ  تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو رہا ہے  اور یہ علاقہ مکینوں کی دیرینہ مشکلات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی  نے سڑک کے اطراف نئے لگائے گئے کھجور کے پودوں اور دیگر شجرکاری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پودوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی واٹر مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے تحت بارش یا سیوریج کے بہاؤ سے ضائع ہونے والا پانی محفوظ کر کے انہی پودوں پر استعمال کیا جائے گا تاکہ علاقہ سرسبز بھی رہے اور سڑکوں کے کنارے خوبصورت انداز میں ترقی کریں۔

دورے کے دوران چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے اے ڈی سی ون جہانگیر شاہ کے سامنے نالوں کی صفائی نہ ہونے کا سنگین مسئلہ بھی تفصیل سے اٹھایا۔ چیئرمین نے کہا کہ:

"علاقے میں کچھ نالوں کی باقاعدہ اور بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث یہ نالے اکثر اوور فلو ہو جاتے ہیں۔ نالوں کے بہاؤ میں رکاوٹ آنے سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے، گلیاں بھر جاتی ہیں، شہریوں کے گھروں کے سامنے کی سڑکیں تباہ ہوتی ہیں اور نئی تعمیر ہونے والی شاہراہیں بھی نقصان کا شکار ہوتی ہیں۔ اس مسئلے کا مستقل حل انتہائی ضروری ہے، ورنہ ہر ترقیاتی کام پانی میں بہہ جاتا ہے۔”

چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے نالوں کی صفائی کو باقاعدہ شیڈول کے تحت کریں تاکہ اوور فلو کا سلسلہ رکے اور عوام کو بار بار تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اے ڈی سی ون سے درخواست کی کہ وہ نالوں کی صفائی کے اس دیرینہ مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

اے ڈی سی ون ویسٹ جہانگیر شاہ نے چیئرمین حاجی نواز بروہی کی بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی نہ صرف ٹاؤن کی صفائی و ستھرائی بلکہ سڑکوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

علاقے کے مکینوں نے کہا کہ "سالوں بعد پہلی بار اتنی بڑی اور معیاری سڑک بن رہی ہے۔ چیئرمین حاجی نواز علی بروہی خود روزانہ کام کی نگرانی کر کے ہمارے درمیان موجود رہتے ہیں۔ وہ سچ میں عوام کے نمائندے بھی ہیں اور سہارا بھی۔ یہ ترقیاتی کام ہمارے ٹاؤن کی شکل بدل رہے ہیں اور ہمیں اعتماد دلا رہے ہیں کہ ہماری آواز سنی جا رہی ہے۔”

چیئرمین نے آخر میں کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی ترقی، صفائی، جدید انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات ان کی پہلی ترجیح ہیں، اور ہر منصوبے کی نگرانی وہ ذاتی طور پر کر رہے ہیں تاکہ ٹاؤن مزید مضبوط، خوبصورت اور عوام دوست بن سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں