میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے پہلے تھانے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے پہلے تھانے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے پہلے تھانے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نکاسی آب بہتر بنانے کیلئے 24 جدید سکشن مشینوں کا اضافہ کردیا گیا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے  لئے تعمیر ہونے والے چار چارجنگ اسٹیشن  کا بھی افتتاح کردیا گیا ۔پانی چوری روکنے اور لائنوں کی حفاظت کیلئے واٹر کارپوریشن کا پہلا تھانہ آپریشنل کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر کارپوریشن میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی رفتار بڑھا دی گئی۔بلاول بھٹو کے شہر کو ترقی یافتہ اور سہولت یافتہ بنانے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شہریوں کو صاف پانی اور بہتر نکاسی سہولیات فراہم کرنا واٹر کارپوریشن کی پہلی ترجیح ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے سسٹمز سے لائنوں کی مرمت اور فیلڈ آپریشنز مزید مؤثر ہوگی۔ شہری خدمت کے مزید منصوبوں پر کام تیز اور کارپوریشن کی استعداد بڑھارہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں