مومن آباد ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ یوسی 8 اور 9 کا دورہ

مومن آباد ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ یوسی 8 اور 9 کا دورہ

کراچی: مومن آباد ٹاؤن کے چیئرمین ملک عارف اعوان نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ یونین کمیٹی8 اور یونین کمیٹی 9 کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں یوسیز میں نئے ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے ضروری تفصیلات کا جائزہ لینا، مسائل کا مشاہدہ کرنا اور مستقبل کے منصوبوں کی موزونیت کو پرکھنا تھا دورے کے دوران دونوں یوسیز کے یوسی چیئرمین اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے علاقے کے مسائل، عوامی ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق جامع بریفنگ دی۔

انہوں نے سڑکوں، گلیوں، نکاسیٔ آب، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے مسائل کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ  ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی علاقے کی ضروریات اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کام معیاری، شفاف اور بروقت مکمل ہوں۔چیئرمین نے مزید کہا کہ مومن آباد ٹاؤن کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون، ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام کریں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں