سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 24-2023 کی 2.24 ٹریلین کی بجٹ کی منظوری دے دی

کراچی(رپورٹ: ای بی سومرو) وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا پری- بجٹ اجلاس ہوا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔

‏‎

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری، سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

‏‎وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی،

‏‎

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پانچ سالہ عرصے کا یہ آخری پری-بجیٹ کابینہ اجلاس ہے، ‏‎باقی کابینہ کے اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بھتر خدمت کی۔ ‏‎ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‏‎پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔‏‎ہم عام انتخابات میں پورے پاکستان میں انتخابات جیتیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں