کورنگی میں اسپورٹس ڈے کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد

کورنگی میں اسپورٹس ڈے کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد

کراچی: ایکول انٹرنیشنل اسکولنگ سسٹم کے زیرِ اہتمام اسپورٹس ڈے کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت، دلکش کھیلوں کے مقابلے اور خوشگوار ماحول نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔

تقریب کے دوران چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اعزازی میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابیاں ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے اپنے خطاب میں کہا:“غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی، خوداعتمادی اور عملی زندگی کی تیاری میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیل اور مثبت سرگرمیاں نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں جو کامیاب زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی بھرپور اہمیت دی جائے تاکہ طلبہ ایک متوازن، بااعتماد اور فعال شہری کے طور پر معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

آخر میں انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں