امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت آباد ٹاؤن چیئرمین نے محمدی گراؤنڈکا افتتاح کردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت آباد ٹاؤن چیئرمین نے محمدی گراؤنڈکا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے لیاقت آباد کی عوام کے لیے محمدی گراؤنڈ اور اسٹوڈنٹ گراؤنڈ کا تحفہ،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 04 محمدی گراؤنڈ اور یونین کمیٹی نمبر 06 اسٹوڈنٹ گراؤنڈکا اپنے دستِ مبارک سے افتتاح کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج،چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب،وائس چیئر مین اسحاق تیموری،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز، کونسلرز، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری،ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور جمال، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر انفامیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران اور، معزز شخصیات، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ گراؤنڈز عوامی تفریح، نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں اور مثبت معاشرتی رجحانات کے فروغ کے لیے شاندار اقدام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی ٹیم نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود جو ترقیاتی کام کیے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین اسپورٹس کمپلیکس، روشن گراؤنڈز، بہتر سڑکیں اور پارکس عوامی خدمت کے عزم کی علامت ہیں۔ انہوں نے چیئرمین فراز حسیب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی کام لیاقت آباد کے عوام کے لیے امید، روشنی اور خوشحالی کا پیغام ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا یہ ترقیاتی اقدامات لیاقت آباد کے عوام کے لیے امید اور سہولتیں لاتے ہیں۔ چیئرمین اور ان کی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار کام کر کے عوام کو بہتر سہولیات دی ہیں، ہم اس عوامی خدمت کے عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہا کوئی گلی اندھیری نہیں رہی، متعدد سڑکیں اور اسکول چھتیں مرمت ہوئی ہیں، یہ سب عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے عملی اقدامات ہیں، ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ علاقے میں مزید بہتری آئے۔

اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ یہ گراؤنڈز لیاقت آباد کے عوام کے لیے تفریح اور کھیلوں کا مرکز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کام عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے، شفافیت اور دیانت کے ساتھ مکمل کیے گئے ہیں تاکہ علاقے کے نوجوانوں اور بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تقریب کے اختتام پر حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی یقین دہانی کرائی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں