صحافیوں کے کے لئے ہیلتھ انشورنس کی مد میں رقم مختص کرنا خوش آئند ہے،کراچی پریس کلب

کراچی (پریس ریلیز) کراچی پریس کلب کے صدر سعید بازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے وفاقی بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کرنے کو صحافی دوست فیصلہ قرار دیا ہے۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ صحافیوں کے لئے خوش آئند ہے۔ ہم وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو میڈیا اداروں میں جاری برطرفیوں ، تنخواہوں میں کٹوتیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں جیسے سنگین مسائل کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔ تمام میڈیا اداروں کو اس بات کا پابند بنانا چاہیے کہ وہ اپنے ورکرز کی تنخواہیں بروقت ادا کریں اور میڈیا ورکرز کی معاشی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

https:/latest-news/2659/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں