معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
لاہور:معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔
عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا تھا جب کہ ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں عارفہ سیدہ زہرہ 1986 تا 2009 تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔
عارفہ سیدہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں، وہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہ چکی ہیں۔
