اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر مندی خواتین کی معاشی خود مختاری کی بنیاد ہیں: شاہینہ شیر علی

اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر مندی خواتین کی معاشی خود مختاری کی بنیاد ہیں: شاہینہ شیر علی

صوبائی وزیر ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کچھی کمبھار خدمتِ خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی

شاہینہ شیر علی نے بیوٹیشن، مہندی، سلائی اور آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کیں

تقریب سے خطاب میں شاہینہ شیر علی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات کر رہی ہے، اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ہنر مندی خواتین کی معاشی خود مختاری کی بنیاد ہیں،صوبائی وزیر نے بچیوں و خواتین کے لیے منتظمین کی خدمات کو سراہا۔

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ کچھی کمبھار خدمتِ خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بچیوں کے لیے ووکیشنل سینٹرز قائم کرنا انتہائی بہترین اقدام ہے۔

تقریب میں لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم، صدر ایسوسی ایشن رفیق مارا، لیڈیز وِنگ کی کنوینر نوشین جاوید و دیگر کی بڑی تعداد میں شرکت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں