اقبال کی فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے: مرتضٰی وہاب
میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی اور بیداری کا پیغام دیا۔نوجوان اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کریں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام میں قوم کی تعمیر و ترقی کا درس موجود ہے،اقبال کی شاعری آج بھی اُمید اور عزم کا استعارہ ہے۔شاعرِ مشرق کے نظریات آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خود اعتمادی اور خودی کا درس دیا۔اقبال کا فلسفہ عمل، ایمان اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل کر کے ہم مضبوط پاکستان بنا سکتے ہیں.اقبال کی فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے،شاعر مشرق نے ہمیں مقصدِ حیات سمجھایا، اقبال کے خواب کی تعبیر ایک باوقار اور خودمختار قوم ہے۔اقبال کا پیغام ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے۔
