آذربائیجان میں کک باکسنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے جانے والی کھلاڑی انفال فیصل کی مومن آباد ٹاؤن چیئرمین سے ملاقات

آذربائیجان میں کک باکسنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے جانے والی کھلاڑی انفال فیصل کی مومن آباد ٹاؤن چیئرمین سے ملاقات

کراچی: آذربائیجان میں کک باکسنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے جانے والی مومن آباد ٹاؤن کی باصلاحیت کھلاڑی انفال فیصل کی ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان سے ملاقات

مومن آباد ٹاؤن فقیر کالونی کی باصلاحیت کھلاڑی انفال فیصل، جو جلد ہی آذربائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہیں، نے آج ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین، میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک عارف اعوان نے انفال فیصل کی ہمت، محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ "مومن آباد ٹاؤن کو اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک باصلاحیت بیٹی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہے۔ انفال فیصل نے نوجوانوں، بالخصوص بچیوں کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں اور عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں۔اس موقع پر انفال فیصل نے کہا کہ "میں مومن آباد ٹاؤن اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بھرپور کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی حوصلہ افزائی اور دعائیں میرے لیے بہت بڑی طاقت ہیں۔ملاقات کے اختتام پر ٹاؤن چیئرمین نے انفال فیصل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ آذربائیجان میں ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر وطن کا پرچم بلند کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں