ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا

کراچی: ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے پر خبروں کی تردید کرتے ہوئے من گھڑت قرار دیتے ہوئے اپنے ایک جاری وڈیو بیان میں کہا ہے کہ دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں۔

دانیال سیال نے کہا کہ شہریوں کو دکھانا چاہتے ہیں ہمارے پارکس کتنے گرین ہیں۔دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت بڑھ رہا ہے۔پارکس کو اوپن اور نمایاں بنانے کا عمل جاری ہے۔پرائیوٹائزیشن اور کمرشلائزیشن کی خبریں بے بنیاد ہیں۔پارکوں کو ترقی دینے کے لیے واضح حکمت عملی پر کام جاری ہے۔اسٹاف کی کارکردگی اور سیلف اکاؤنٹیبلیٹی سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال نے کہا کہ چوری کے الزامات غلط، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبوں میں تیزی سے اضافہ کیا جا رہاہے۔شہریوں کے لیے پارکوں کا ماحول مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کراچی کے بڑے پارکس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا ہدف ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں