قوموں کی ترقی کا دارومدآر تعلیم پر ہے، تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے:نصرت اللہ

قوموں کی ترقی کا دارومدآر تعلیم پر ہے، تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے — نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا ہے کہ جو قومیں تعلیم پر توجہ نہیں دیتیں وہ دنیا کی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ تعلیم ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک مہذب، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر آغا خان اسکول کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ, سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف،X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل خان، یو سی چیئرمین زبیر ولی محمد محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل گلبرگ ٹاؤن نے بہادر یار جنگ اسکول کو ایک رول ماڈل بنایا ہے اور انشاءاللہ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو اسی طرز پر تزین و آرائش کر رہے ہیں سر آغا خان اسکول میں بھی انفرہ اسٹیکچر  کی بحالی کا کام کا آغاز کر دیا ہے  انشاءاللہ جلد ہی آپ کو ایک ماڈل اسکول کے طرز پر نظر آئے گا اور تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے

آخر میں چیئرمین نصرت اللہ نے اسکول کے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں