یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا پیغام

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا پیغام

سید اویس قادر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبر1947ء کو جموں کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ میں لازوال قربانی رقم کی۔ڈوگرہ راج اور شدت پسندوں کے ہاتھوں لاکھوں مسلمانوں کا قتلِ عام انسانیت کے لیے سیاہ باب ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ ہم شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون سے جدوجہدِ آزادی کو نئی روح بخشی۔پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں