لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں واجبات کی ادائیگی

لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں واجبات کی ادائیگی

ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی مد میں اکیاسی لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر سلیم اظہرنے چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کے ہمراہ لیاقت آباد کے مرکزی دفتر میں لیاقت آباد ٹاون کے ریٹائرڈ ہو جانے والے 20   سے 25   ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں اکیاسی لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، اکاونٹ آفیسر پرویزو دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعتِ اسلامی کراچی انجینئر سلیم اظہر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کا سب سے اہم ستون ہیں، اور ان اداروں کے مخلص ملازمین ہی حقیقی معنوں میں شہری سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتے ہیں، ریٹائر اور وفات پا جانے والے ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت عوامی خدمت میں صرف کیا، جنہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہمارا اخلاقی و سماجی فریضہ ہے۔

انجینئرسلیم اظہر نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی اس کاوش کو سراہا کہ وہ اپنے عملے کے مسائل کے حل اور واجبات کی بروقت ادائیگی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا اگر تمام بلدیاتی نمائندے اسی جذبے کے ساتھ کام کریں تو شہری مسائل میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، جماعتِ اسلامی ہمیشہ عوامی خدمت کے ہر اقدام میں تعاون اور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا  بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں