پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان  تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

استنبول میں وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ترک وزیرِ تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات کی اور یہ ملاقات 41ویں سیشن آف COMCEC کے موقع پر ہوئی۔

دونوں وزراء نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ترک وزیرِ تجارت نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ آئندہ تجارتی مذاکرات میں پاکستان کی تجاویز کا مثبت جائزہ لے گا۔

جام کمال خان نے ہم منصب کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاری معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے جام کمال خان کو 25 نومبر کو استنبول میں ہونے والی حلال ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔

دونوں ممالک نے حلال تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں مزید اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں