عدالتی احکامات پر مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے مینٹور فاؤنڈیشن سے سرکاری جگہ تحویل میں لے لی

عدالتی احکامات پر مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے مینٹور فاؤنڈیشن سے سرکاری جگہ تحویل میں لے لی

کراچی: ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر سید زین علی شاہ نے پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ کے ہمراہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے مینٹور فاؤنڈیشن سے ٹاؤن انتظامیہ کی سرکاری جگہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی موجودگی میں تحویل میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ بلدیاتی نظام کے دوران مذکورہ جگہ مینٹور فاؤنڈیشن کو ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے لیے کرائے پر دی گئی تھی، تاہم کووِڈ کے دوران ادارے نے کرایہ دینا بند کر دیا اور گزشتہ تین سال سے نہ صرف کرایہ ادا نہیں کیا بلکہ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناجائز طور پر ڈسپنسری بھی چلا رہے تھے۔

ٹاؤن انتظامیہ نے معاملہ عدالت میں پیش کیا، جہاں معزز عدالت نے تمام شواہد اور دستاویزات کی روشنی میں مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ ٹاؤن انتظامیہ کے حق میں سنایا۔ کیس کی پیروی مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے ایڈووکیٹ فاران نے کی۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ نے کہا کہ ٹاؤن کی کوئی بھی سرکاری زمین ناجائز قبضے میں نہیں رہنے دی جائے گی۔ عدالتی احکامات کے مطابق کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوامی مفاد اور قانون کی بالادستی برقرار رہے۔

سید زین علی شاہ نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر عدالتی فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مومن آباد ٹاؤن میں شفافیت، نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں