شہر کو تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے:ترجمان واٹر کارپوریشن
کراچی: شہر کو حب پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپورشن نے کہا ہے کہ شہر کو حب پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ تمام پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت شہر کو 650 میں سے 550 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں صرف 100 ملین گیلن پانی کی کمی ہے جو حب پمپنگ اسٹیشن سے فراہم کیا جاتا ہے۔ واپڈا انتظامیہ کی حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹوں کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ حب پمپنگ اسٹیشن کی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ شہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
