
بغداد میں پاک عراق بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے دوستانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کرے گا تاکہ تاجربرادری تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاسکے۔
اس موقع پر پاکستان اورعراق کے صنعت وتجارت کے ایوانوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پربھی دستخط کئے گئے۔
