صدر ٹاؤن میں کشمیر بلیک ڈے کے موقع پرکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی ریلی کاانعقاد
ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور کشمیر کی آزادی کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے“کشمیر بنے گا پاکستان”اور“بھارت ظلم بند کرو”جیسے نعرے لگاتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کشمیر بلیک ڈے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر1947 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے بغیر کسی قانونی یا اخلاقی جواز کے ریاست جموں و کشمیر پر فوجی قبضہ کر لیا اُس دن سے آج تک کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہزاروں کشمیری شہید، زخمی اور لاپتہ ہو چکے ہیں لیکن اُن کا عزم کمزور نہیں ہوا۔ ہر سال پاکستان اور دنیا بھر میں یہ دن ”کشمیر بلیک ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو بھارتی مظالم کی یاد دہانی کرائی جا سکے۔
ریلی میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی، یو سی وائس چیئرمینز، ٹاؤن کونسلرز، صدر ٹاؤن کے تمام افسران، مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:27 اکتوبر کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ کیا، مگر وہ کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی کی تڑپ کو ختم نہیں کر سکا۔ ہم صدر ٹاؤن کے پلیٹ فارم سے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جانا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند ہو اور کشمیریوں کو اُن کا حقِ خودارادیت دیا جائے۔”ریلی کے اختتام پر دعا برائے آزادیِ کشمیر کی گئی اور تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر سال کشمیر بلیک ڈے مناتے رہیں گے تاکہ کشمیری عوام کی آواز کو دنیا بھر تک پہنچایا جا سکے۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور کشمیر کی آزادی کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء نے“کشمیر بنے گا پاکستان”اور“بھارت ظلم بند کرو”جیسے نعرے لگاتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
