آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے:فریال تالپور

آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے:فریال تالپور

آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا ملک کی جمہوری بقا کے لیے ناگزیر ہے، شرکاء کا اتفاق

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ بھی شریک

دعوتِ ضیافت میں ملک کے ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی مضبوطی، میڈیا کی آزادی، اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو

شرکاء کی جانب سے میڈیا کے کردار، ذمہ دارانہ صحافت، اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر پر بھی اپنی آراء کا اظہار

آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا ملک کی جمہوری بقا کے لیے ناگزیر ہے، شرکاء کا اتفاق

اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شفاف معلومات اور عوامی آگاہی کے لیے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کے حقوق کا احترام کیا ہے۔میڈیا معاشرتی اصلاح اور جمہوریت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں