ملک اور جمہوریت کی بقا کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:ناہید بھٹو
کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی رہنما ناہید بھٹو نے کہا ہے کہ ملک اور جمہوریت کی بقا کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور وہ دن دور نہیں جس دن بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے
کراچی میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ناہید بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سے لسانی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے انشاءاللہ ائندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی شہر سے بھی سویپ کرے گی پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کہ اعتماد کا نتیجہ ہی ہے کہ ایک جیالا کراچی شہر کا میئر ہے انہوں نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ کراچی کی تنظیم کو مضبوط کیا جائے اور گھر گھر جا کر پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں
انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھایا گیا ہے اور کراچی کو دنیا کی ترکیب یافتہ شہروں میں شامل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی اکثریت سے ابھی حاصل کرے گی اور انشاءاللہ ائندہ وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں میں پیپل حکومت بنائے گی۔
