
خیرپور(رپورٹ: وحید گیلال) خیرپور طالبہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے قومپرست رہنما امجد مھیسر نے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ اسکول انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا جس نے تمام والدین کو جنھوڑ کر رکھ دیا ہے، افسوس تو اس بات کا ہے کہ دوراں امتحان پولیس اہلکار بھی موجود تھے اس کے باوجود طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کلک بریکنگ 24 سے بات کرتے ہوئے جیئے سندھ قومی محاذ (JSQM) کے مرکزی رہنما امجد مہیسر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تشدد کے بعد طلبہ نھال انصاف کے کیلئے بھٹک رہی ہیں اور وہ مایوس ہوکر دو مرتبہ زہر کھا کر خود سوزی کی کوشش بھی کرچکی ہیں۔
قومپرست رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اسکول میں تین دن سے معاملہ چل رہا تھا مگر پرنسپال نے سنجیدگی اختیار نہیں کی، پرنسپال کلثوم اگر پہلے ہی دن ذمہ داری کا مطاہرہ کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
امجد مہیسر کا کہنا تھا کہ سوموار کے دن ایس ایس پی خیرپور سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے ڈی ایس پی رانا نصر اللہ کو ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم دیا تھا آگر آج شام تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تو ہم پریس کانفرنس کرینگے۔
واضح رہے 3 جون کو خیرپور میں اسکول کے اندر دوراں امتحان فرسٹ ایئر کی طلبہ نھال مھیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
