سید زین علی شاہ کا جنت البقیع قبرستان کا دورہ

سید زین علی شاہ کا جنت البقیع قبرستان کا دورہ

قوم کا فخر،سپاہی محمد جمیل شہید کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا — بلدیاتی قیادت کا شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت، مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ کے شاندار انتظامات، سید زین علی شاہ کا جنت البقیع قبرستان کا دورہ

کراچی: مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے بہادر سپوت سپاہی محمد جمیل شہید کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقے جنت البقیع قبرستان مومن آباد ٹاون  میں کی گئی، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی پرچم میں لپٹی ان کی میت کو مکمل فوجی روایات کے مطابق سپردِ خاک کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی، صلاح الدین یوسف اور سید زین علی شاہ نے شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی محمد جمیل شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی مقروض ہے، جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

صلاح الدین یوسف زئی نے کہا کہ “سپاہی محمد جمیل شہید نے مادرِ وطن کی حرمت کے لیے اپنی جان قربان کر کے تاریخ میں امر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان جیسے سپوت قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں۔”

اس موقع پر سید زین علی شاہ نے بھی کہا کہ مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے چیئرمین ملک عارف اعوان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کے موقع پر مثالی انتظامات کیے۔، صفائی ستھرائی، روشنی، پانی کی فراہمی  کے جامع انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “شہداء کے احترام میں کیے گئے یہ انتظامات دراصل ان عظیم قربانیوں کا اعتراف ہیں جو انہوں نے وطن کی خاطر پیش کیں۔”

بعد ازاں سید زین علی شاہ نے جنت البقیع قبرستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید کی تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا جس میں سڑکوں کی مرمت و درستگی روشنی کے انتظامات سیوریج لائنوں اور صفائی ستھرائی کے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے

سید زین علی شاہ نے کہا کہ قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے، کیونکہ انہی کی بدولت وطن میں امن اور استحکام قائم ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ سپاہی محمد جمیل شہید کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں