چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا ٹی ایم سی کےمختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ،اظہار برہمی
کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ٹی ایم سی کورنگی کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا اور افسران وملازمین کی حاضری چیک کی غیر حاضر افسران پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ کا اظہار برہمی کا اظہار کیا
چئیرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی اور غیر حاضر ملازمین کے ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ملازمین اپنی روش کو درست کریں اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور کسی صورت بھی عوامی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے اداروں میں نظم و ضبط اور حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
