دیوالی کا تہوار باہمی محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے:مرتضیٰ وہاب

دیوالی کا تہوار باہمی محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے:مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت تہوار کی دلی مبارکباد

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دیوالی روشنی، امید اور نیکی کی فتح کا پیغام دیتی ہے ،کراچی مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہے،دیوالی کا تہوار ہمیں باہمی محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  دعا ہے کہ دیوالی کا یہ موقع خوشیوں، امن اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔ کراچی میں بسنے والی تمام برادریاں یکساں طور پر قابلِ احترام ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی ہی ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ روشنیوں کا یہ تہوار ہر دل میں امید اور خوشی کے چراغ روشن کرے۔اقلیتوں کے تہوار پاکستان کی ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے دیوالی کے موقع پر نیک تمنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں