کراچی: عمارت میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق، چھ افراد زخمی
کراچی: کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ اسلم پلازہ کے قریب ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سہراب گوٹھ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئی جن کی شناخت جاں بحق عرفان ولد غلام اظہر عمری 25 سالہ، زخمی زیب ولد فدا حسین عمری 20 سالہ ، زخمی آصف ولد کمال عمری 50 سالہ، زخمی زبیر ولد دلبر عمری 22 سالہ، زخمی اسم سکونت نامعلوم عمری25/30 سالہ، زخمی کامران ولد غلام حیدر عمری 10/12 سالہ، ایان علی ولد تان حسین عمری 10 سالہ کے نام سے کی گئی، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر یہ گیس لیکیج کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تفتیش کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔
علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
