صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن
کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر صدر ٹاؤن انتظامیہ نے ڈائیریکٹر انکروچمینٹ علی مراداور انچارج شاہ نواز کی نگرانی میں کھارادر کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران پولیس چوکی کے اطراف، اندرونی گلیوں اور بولٹن مارکیٹ سمیت مرکزی تجارتی علاقوں سے غیر قانونی پتھارے،ٹھیلے،کیبن، دکانوں کے آگے بڑھائے گئے شیڈز اور سڑکوں پر رکھی گئی غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہصدر ٹاؤن کے عوام کو صاف، منظم اور بہتر شہری ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی صورت میں تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔شہریوں اور تاجروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صدر ٹاؤن کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور آئندہ دنوں میں صدر، کھارادر، بولٹن مارکیٹ اور متصل علاقوں میں مزید کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔
