میونسپل کمشنر گڈاپ کی محکمہ جاتی افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

میونسپل کمشنر گڈاپ کی محکمہ جاتی افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد  ہوئی۔

میٹنگ کے دوران تمام افسران نے اپنا تعارف پیش کیا اور اپنے اپنے محکموں کے مسائل، کارکردگی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ(MNA)سردار جام عبدالکریم جو کھیو اور(MPA)ساجد جو کھیوکے تعاون پر شکرگزار ہیں اور چیئر مین  گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کی سربرائی میں گڈاپ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنا نے میشن پر گامزن ہیں۔

ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، واٹر سپلائی,سولر سسٹم کی تنصیب اور دیگر بلدیاتی خدمات میں بہتری کے لیے ہر افسر اپنی ذمہ داری ایمانداری سے انجام دے۔

گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی تعیناتی سے گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی نظام مزید فعال اور مؤثر ہوگا۔ارکین کونسل اور ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی کے سفر میں تمام افسران کا کردار شفافیت، دیانت اور خدمت پر مبنی ہے۔

اس موقع پر افسر مالیات افتخار حسین دایو،ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)  فرمان علی لاشاری، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،، چیف میڈیکل آفسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول، ڈائریکٹر بجٹ توفیق احمد جوکھیو، ڈائریکٹر پینشن جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ، ڈائر یکٹر پے رول کاشف اقبال، ٹرا نسپورٹ آفیسر اقبال میرالی، ڈائر یکٹر اسٹیبلیمنٹ سرفراز احمد کتھری، ڈائر یکٹر بجٹ توفیق جو کھیو،ڈائر یکٹر پارکنگ شفیع بلوچ، ڈائر یکٹرکانٹریکٹ مینجمنٹ ناصر بلوچ،لا ء آفیسر سہیل حمید قاضی، ڈائر یکٹر واٹرریسورس مینجمنٹ جمیل میمن، انچاج واٹر ٹینکر اسلم بروہی، کونسل آفیسر سجاد احمد،پی ایس ایم سی علی مہر، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں