وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی کا مفت آنکھوں کا کیمپ
وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی کا مفت آنکھوں کا کیمپ
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ نے کیا،وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت۔
وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام، مراد علی شاہ کا آنکھوں کی حفاظت اور بروقت معائنے کی اہمیت پر زور
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آنکھیں قدرت کی ایک انمول نعمت ہیں، آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔بینائی کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔آنکھوں کی صحت کو نظرانداز کرنا اپنی زندگی کو دھندلا دینے کے مترادف ہے۔
