نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں کی پختگی کا پہلا مرحلہ جاری

نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں کی پختگی کا پہلا مرحلہ جاری

کراچی: نیوکراچی ٹاؤن میں ترقیاتی سرگرمیوں کا نیا باب رقم ہو رہا ہے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے حال ہی میں ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پیور بلاک کی تنصیب اور گلیوں کی پختگی کے کام جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹاؤن افسر فیصل صغیر، اشفاق حسین، ایکسی این بی اینڈ آر ا ڈیپارٹ اورکو ڈینیٹر ٹو  چیرمین  حنظلہ انور قریشی سمیت مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔دورے کے دوران چیئرمین نے کئی مقامات پر کام کے معیار اور رفتار کا   معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار کو ہر حال میں ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج یا پانی کے مسائل جہاں بھی سامنے آئیں، وہاں فوری اقدامات کر کے عوامی مشکلات کو حل کیا جائے۔نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں کی پختگی کا یہ پہلا مرحلہ ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوامی سہولت کے جذبے کے تحت شروع کیا گیا ہے تاکہ رہائشی علاقوں میں بنیادی سہولیات بہتر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میں مختلف یوسیزمیں پارکس کی تزئین و آرائش اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں، اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ نیو کراچی کو صاف، خوبصورت اور فعال بلدیاتی نمونہ بنایا جائے۔

محمد یوسف نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی قیادت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کو ترجیح دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم جماعتِ اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ہماری پالیسی عوامی مفاد کی بنیاد پر ہے۔

ہم نیو کراچی کی تمام 13 یوسیز میں یکساں کام کروا رہے ہیں کیونکہ خدمت کا جذبہ کسی سیاسی رنگ کا محتاج نہیں ہوتا۔”انہوں نے واضح کیا کہ بعض جگہوں پر شہری مسائل کے حل میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پیپلز پارٹی کی بلدیاتی ٹیم کی توجہ زیادہ تر اپنے مخصوص علاقوں تک محدود دکھائی دیتی ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ“اگر شہر کو واقعی ترقی دینی ہے تو ہر ٹاؤن، ہر یو سی کو یکساں اہمیت دی جانی چاہیے۔ نیو کراچی کے عوام بھی کراچی ہی کے شہری ہیں، ان کا بنیادی حق ہے کہ انہیں وہی سہولیات میسر ہوں جو دیگر علاقوں کو دی جا رہی ہیں۔ کمزور مٹیریل سے بننے والا کام عوام کے ساتھ زیادتی ہے، اور میں یہ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔”چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سفر ابھی طویل ہے مگر عزم پختہ ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کو ایک جدید، منظم بلدیاتی خطے میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں