چیئرمین صدر ٹاؤن نے  شجر کاری مہم کا آغازکردیا

چیئرمین صدر ٹاؤن نے  شجر کاری مہم کا آغازکردیا

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے اسماعیل گل جی پارک بوٹ بیسن کلفٹن میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ:صدر ٹاؤن میں صفائی، خوبصورتی اور سبز ماحول ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام بھی اس شجر کاری مہم کا حصہ بنیں تاکہ ہم سب مل کر اپنے شہر کو ایک سبز و صاف صدر ٹاؤن بنا سکیں۔ FGRF کا تعاون قابلِ تعریف ہے، جنہوں نے ہمارے ساتھ شجر کاری کے سلسلے میں قدم بڑھایا

چیئرمین صدر ٹاؤن نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ ماحول دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، اور اس مہم کے تحت ہریو سی میں شجر کاری کی جائے گی تاکہ درجہ حرارت میں کمی اور آلودگی کے خاتمے میں مدد مل سکے اس موقع پر انکے ہمراہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (UK)کے سربراہ سید فضیل عطاری،فیضان رضا،چیئرمین پارکس کمیٹی حامد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس سید فرحان،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس احمراور فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے

FGRF کے نمائندوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ادارہ آئندہ مرحلے میں مزید 3000 پودے صدر ٹاؤن کے پارکس ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرے گا۔ پارکس ڈیپارٹمنٹ تمام منتخب مقامات کی فہرست FGRF کو فراہم کرے گا تاکہ مربوط انداز میں شجر کاری کی جا سکے۔

یہ مہم چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی زیرِ نگرانی شروع کی گئی ہے جسے“صدر ٹاؤن گرین مہم”کا نام دیا گیا ہے۔

اس مہم کا مقصد عوام میں شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرنا، فضائی آلودگی کو کم کرنا، اور صدر ٹاؤن کو کراچی کا سب سے خوبصورت، صاف اور سرسبز علاقہ بنانا ہے۔آخر میں چیئرمین منصور احمد شیخ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھروں، دفاتر اور محلوں میں درخت لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر، صحت مند اور خوشگوار ماحول چھوڑا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں