گڈاپ ٹاؤن کے نئے میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی محکمہ جاتی افسران سے ملاقات
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے نئے میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے گڈاپ ٹاؤن آفس کا چارج سنبھال کر محکمہ جاتی افسران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور جاری بلدیاتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور اراکین کونسل کی مشاورت سے گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کی مضبوطی،عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
گڈاپ ٹاؤن کے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور نیک نیتی سے انجام دیں رہے ہیں۔اور آگے بھی اس مشین پر گامزن رہے گئے تاکہ گڈاپ ٹاؤن کو ایک صاف، سرسبز اور مثالی علاقہ بنایا جا سکے۔
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے نئے میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی امو ر میں مزید بہتر ی آئیگی۔انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے تاکہ گڈاپ ٹاون کے ہر شہری کو بلدیاتی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پرڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہانگیر شیخ،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ،کونسل آفیسر سجاد احمد،ڈائر یکٹر پے رول کاشف اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایچ آر ایم سرفراز احمد کتھری، (AEE)وسیم آرئیں، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
