افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا:محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے، اس کے تانے بانے ازلی دشمن سے ملتے ہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیکر ثابت کردیا کسی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افغانستان کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرے گا، پاکستانی عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
