صدر ٹاؤن کونسل کا 11واں اجلاس،عوامی سہولتوں سے متعلق اہم فیصلے

صدر ٹاؤن کونسل کا 11واں اجلاس،عوامی سہولتوں سے متعلق اہم فیصلے

کراچی: ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ،ٹاؤن وائس چیئرمین عبدلرحمن موتی والا، میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی،اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی، پارلیمانی لیڈر شیر محمد کاکڑ سمیت وائس چیئرمینز، انڈر ٹریننگ افسران اور دیگر محکموں کے افسران کی بھرپور شرکت

کراچی۔ صدر ٹاؤن کونسل کا 11واں اجلاس صدر ٹاؤن آفس کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کی۔

اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبدلرحمن موتی والا، میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی،اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی، پارلیمانی لیڈر شیر محمد کاکڑ، تمام یونین کونسل کے وائس چیئرمینز،ٹاؤن کونسلرز، انڈر ٹریننگ افسران اور مختلف محکمہ جاتی افسران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین صدر ٹاؤن نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور صدر ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس،پیور بلاک کی تنصیب اور پارکوں کی تزئین و آرائش کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید ترقیاتی منصوبے بھی عملدرآمد کے مراحل میں ہیں۔اجلاس میں مختلف ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جن میں سڑکوں کی مرمت و توسیع،، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولتوں کے منصوبے شامل تھے۔

اجلاس میں مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں جنمیں ریتی لائن روڈ کا نام تبدیل کرکے فیصل مصری روڈ کے نام سے منسوب،سیس پول پر مکمل سیکشن پمپ کی تنصیب،کے آر ایس کیپٹن روڈ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کراچی پر راؤنڈ اباؤٹ کی بحالی،پنکھا لائن اسکول کا نام تبدیل کر کے شہید حاجی حنیف بلو رکھنے کی قرار دادپیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو فیلڈ میں جا کر عوام کے مسائل براہِ راست سننے چاہییں تاکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

پارلیمانی لیڈر شیر محمد کاکڑ نے کہا کہ صدر ٹاؤن کے تمام ارکان کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے تمام شرکاء کی تجاویز کو سراہا اور ہدایت دی کہ تمام افسران ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کریں، منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے شکایت سیل کو مؤثر بنایا جائے۔

میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو نے اس موقع پر کہا کہ صدر ٹاؤن کراچی کے ان چند ٹاؤنز میں شامل ہے جہاں عوامی سہولتوں کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، اور اس میں عوامی نمائندوں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین منصور احمد شیخ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹاؤن کراچی کے شہریوں کے لیے ایک مثالی ٹاؤن بنانے کے عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا، تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں