میونسپل کمشنر گڈاپ ٹاؤن سے مختلف شخصیات کی ملاقات

میونسپل کمشنر گڈاپ ٹاؤن سے مختلف شخصیات کی ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں میونسپل کمشنر احمد یار سے مختلف سماجی و سیاسی شخصیات، محکمہ جاتی افسران اور نوجوانوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی,آب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے اس موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، روشن گلیاں، اور بہتر نکاسی,آب کا نظام فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔علاقے کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے، اور ہم انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر اراکین کونسل کی مشاورت سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کا اعتماد مزید بحال ہو۔

سپرٹینڈنٹ انجینئر نور علی جمالی نے کہا کہ(ایم اینڈ ای) ڈیپارٹمنٹ اسٹریٹ لائٹس، مشینری، اور تکنیکی سہولیات کی بہتری کے لیے مسلسل اپنے کام پر گامزن ہیں

میونسپل کمشنر احمد یار نے مزید کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی دلی خواہش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی میں محکمہ جاتی افسران کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسرہو۔

گڈاپ ٹاؤن کے نوجوانوں میں خدمتِ خلق کا جذبہ قابلِ فخر ہے، اور ان کی شمولیت سے ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔وفدنے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے تمام محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں