سندھ میں ایک اور صحافی قتل، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی: سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد نے صحافی طفیل رند کو قتل کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور طفیل رند کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی صحافی طفیل رند کے اہلخانہ سے تعزیت
