شاہینہ شیر علی کے یسرا کے گھر پہنچ گئی، مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی
اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی 20 سالہ یسرا کے مبینہ اغواء کے ڈیڑھ سال بعد بازیابی کا واقعہ
صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی اورنگی ٹاؤن کی رہائشی یسرا کے گھر پہنچ گئی، صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کی متاثرہ لڑکی یسرا اور اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی موقع پر موجود بھی موجود تھے۔
شاہینہ شیر علی نے کہا کہی یسراء کے مطابق اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا، مبینہ اغواء کار حمزہ اور اسکی ماں کی جانب سے بدترین تشدد کی وجہ سے یسراء انتہائی خوفزدہ تھی۔
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ لڑکی کے مطابق ملزم حمزہ نے یسرا کے ساتھ زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بھی بنوایا تھا،ملزم یسرا کو مبینہ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بناتا رہا ہے،لڑکی نے موقع پر پاکر ڈیڑھ سال بعد اپنے رشتہ دار سے رابطہ کرکے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی طلاع دی۔
شاہینہ شیر علی نے کہا کہ اطلاع کے فوری بعد مقامی ایم پی اے اعجاز الحق کی فوری کاوش سے لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔ ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔متاثرہ خاندان کو تمام طرح کی قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین و بچیوں کے ساتھ مظالم کے خلاف سندھ حکومت کی واضح زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔خواتین و بچیوں پر ظلم کرنے والے ظالموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
