گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا تسلسل جاری،کڈنی انسٹیٹیوٹ میں پودے لگائے گئے

گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا تسلسل جاری،کڈنی انسٹیٹیوٹ میں پودے لگائے گئے

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی کڈنی انسٹیٹیوٹ بلاک 6 میں شجرکاری کی گئی۔

ڈاکٹر دانیال کی درخواست پر کڈنی سینٹر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ڈاکٹر دانیال نے پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید، اور یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ساتھ ہی چیئرمین گلبرک ٹاؤن نے الطاف حسین حالی سکول میں بچوں کے ہمراہ بھی پودے لگائے اور ماحولیات کے حوالے سے بچوں کے فن پاروں کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ’درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، یہ نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ اپنے وسائل کے مطابق ہر سطح پر شجرکاری کو فروغ دیتی رہے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈاکٹر دانیال نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں سرسبز ماحول مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے سکون اور خوشگوار فضا پیدا کرے گا، جو صحت کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں