کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس، دودھ کا معیار چیک کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس، دودھ کا معیار چیک کرنے کا فیصلہ

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز  ہول سیلرز اور ریٹلیرزاور صارفین  کے نمائندوں ء اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت  دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کے لئے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز ہول سیلرز اور ریٹلیرز کے دودھ کے نمونوں کو مطلوبہ  ٹیسٹ کے ذریعے دودھ کا معیار چیک کرے گی۔

کمیٹی کاسربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو اف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران  کنزیومر رایٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ اور غیاث الدین(صحافی) کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی کو دودھ کے معیار سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ہفتہ میں کمشنر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونے چیک کر کے دودھ کے معیار پر مشتمل رپورٹ پیش کریں

کمشنر نے کہا کہ مضر صحت دودھ کی فروخت کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل دودھ فروشوں سے یہ یقین حاصل کرنا ضروری ہے کہ شہریوں کو صحت مند دودرھ فراہم کیاجا ے گا اجلاس میں بیورو آف سپلائی نے دودھ کی قیمت کی نئی قیمت مقرر کرنے کے سلسلہ میں پیداواری لاگت کی رپورٹ اور نئی قیمت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ بیور وآف سپلائی نے اپنی رپوٹ میں دودھ کی نئی قیمت 235 روپے (فارم) فی لیٹر کی تجویز پیش کی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی نے دودھ کے معیار سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ شہر میں خاص طور لی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فراہم کیاجارہاہے۔

انھوں نے لی مارکیٹ میں دودھ آکشن کی رپورٹ بھی پیش کی بتایا کہ دودھ کی چھ دکانوں کو مضرصحت دودھ فروخت کرنے پر  سیل کر دیا گیا  اجلاس نے لی مارکیٹ ملک آکشن کو بند کرنے پر غور کیا۔ تاہم لی مارکیٹ دودھ آکشن کی انتظامیہ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے اجلاس کو آکشن کے ذریعے فروخت کرنے والے دودھ کو آکشن مقام پر مطلوبہ تقاضوں اور ٹیسٹنگ کے بعد فروخت کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعداجلاس نے لی مارکیٹ میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کو لی مارکیٹ میں لیب ٹیسٹنگ مشینیں  نصب کرنے کے لئے ایک ماہ کا  وقت دیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ  ایک ماہ میں ٹیسٹنگ نظام قائیم نیا کیا گیا  تو لی مارکیٹ آکشن کو بند کر دیا جاے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں