صلاح الدین یوسف زئی کا سید زین علی شاہ کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کلک پروگرام کے تحت یوسی 6 مومن آباد ٹاون میں عوامی سہولت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چیئرمین صلاح الدین یوسف نے سید زین علی شاہ کے ہمراہ گوشت والی گلی اور اطراف میں جاری پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و یوسی چیئرمین صلاح الدین یوسف زئی نے کہا کہ گوشت والی گلی سمیت اطراف کی گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب سے برسوں پرانے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی اور علاقہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوسی 6 کو مثالی یوسی بنایا جائے گا اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ترقیاتی اقدامات عوامی اعتماد کا مظہر ہیں اور یہ سفر مزید تیز رفتاری سے جاری رہے گا۔ ترقیاتی میٹریل میں معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے لاپرواہی اور غفلت برتنے والے افسران و عملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا ہم عوامی نمائندے ہیں اور یوسی کی عوام کو جوابدہ ہیں عوام کی خدمت کا جزبہ ہی ہماری کامیابی ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے اسی لئے ہم دن رات بلدیاتی سیولیات کی فراہمی کے عمل میں مصروف عمل ہیں اور عوام کے درمیان موجود ہیں
سید زین علی شاہ نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یوسی 6 کو نظرانداز کیا گیا لیکن اب یہ علاقہ ایک ماڈل یوسی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان کی قیادت میں بلدیاتی نمائندے شب و روز سرگرم ہیں اور جہاں کہیں عوامی شکایات موصول ہوتی ہیں وہاں فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
