تین خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کراچی پریس کے باہر احتجاج

تین خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کراچی پریس کے باہر احتجاج

کراچی:  ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے تین خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کراچی پریس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کامی چوہدری، سحرش خان زادی، سارنگ جویو اور ساہنی جویو کررہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے اس طرح کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں،سندھ میں خواجہ سراؤں کے لیے تعلیمی سہولیات نہیں، ہمارے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، معاشرے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی وجہ سے خواجہ سرا کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے۔ تاحال قاتل گرفتار نہیں ہو سکے۔ جبکہ 2002 سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے۔

خواجہ سراؤں نے کہا کہ ہمارے ورثاء سمیت معاشرہ ہمیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔حکومت سے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں