اسٹیل مل کے مئنیجر لوہا چوری کیس میں گرفتار

بن قاسم پولیس کی بڑی کاروائی چوری میں ملوث اسٹل مل کا ملزم گرفتار

ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایت پر اسٹیل مل سے قیمتی سامان کی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لوہا، تانبہ اور اسکریپ چوری میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید سادات علی کے نام سے ہوئی، جو اسٹیل مل کا اسٹور جنرل مینیجر تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 40 کلو تانبہ (کاپر) اور چوری میں استعمال ہونے والی کلٹس گاڑی برآمد ہوئی۔

ملزم مذکورہ گاڑی کے ذریعے قیمتی سامان خفیہ طور پر باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں